بڑھتی وارداتوں سے تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں،شیخ جاوید

بڑھتی وارداتوں سے تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں،شیخ جاوید

ملتان(لیڈی رپورٹر) تاجر و شہری عدم تحفظ کا شکار، ڈکیتی، چوری کی بڑھتی وارداتوں سے عوام میں خوف و ہراس بڑھنے لگا عوامی تحفظ کیلئے پولیس اپنا مؤثر کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار تنظیم تاجران پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاویداختر، ضلعی صدر جعفر علی شاہ، سٹی صدر خالد محمود قریشی اور المکہ سنٹر چونگی نمبر 14 کے صدر رانا ہاشم نے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی نااہلی اور لاپرواہی کے سبب دوران ڈکیتی14 نمبر چونگی کے تاجر قتل کی واردات کی شدید مذمت کرتے ہیں، پولیس چوروں، ڈاکوؤں کو نکیل ڈالنے میں یکسر ناکام دکھائی دیتی ہے ۔مارکیٹوں بازاروں میں پولیس گشت نظام کو مؤثر بنایا جائے ۔ڈاکوؤں کو نکیل ڈالنے کیلئے پولیس متحرک ہوکر منصوبہ بندی کے تحت ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائے اگرایسا نہ ہوا تو تاجر شہر بھر کی مارکیٹوں کو احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہونگے ۔ اجلاس میں عبدالمالک خان، حاجی مجاہد حسین، حاجی ندیم اختر، مرزا نعیم، سلیم بھٹی اور ملک یٰسین شریک تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں