ٹیکس کے نئے ایس آر اوز ختم کئے جائیں ،ظفر اقبال

ٹیکس کے نئے ایس آر اوز ختم کئے جائیں ،ظفر اقبال

ملتان ( لیڈی رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی چیئرمین احتشام الحق،ضلعی صدر شیخ طاہر امجد،ملک طاہر ڈوگر،ملک اختر حسین،خواجہ یاسر اشفاق،خواجہ عمار یاسر،میاں ظفر اقبال،عزیز الرحمن انصاری مخدوم زاہد،خواجہ محمد فاروق نے کہا ہے۔

کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر ٹیکس در ٹیکس کے ایس آر اوز ختم کئے جائیں عوام تاجروں کو قربانی کا بکرا بنا کر بار بار زبح کیا جا رہا ہے اور اب تو پنشنرز پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں کسان،تاجر اور عوام حکومتی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں حکمران ہوش کے ناخون لیں کچے کے ڈاکوؤں کو نتھ نہ ڈال سکنے والے حکمران عوام اور تاجروں پر اپنی ساری توانائیاں صرف کررہے ہیں۔ مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی حالات سے تنگ لوگ چوریوں ڈکیتیوں پر مجبور ہیں اور حکومت نے کسانوں کو بھی پریشانیوں میں ڈال رکھا ہے کسان حکومتی پالیسیوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں اور انکا معاشی مستقبل داؤ پر لگادیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر طبقہ پہلے ہی حکومتی پالیسیوں سے پریشان ہے عوام بھاری یوٹیلیٹی بلز ادا کرتے کرتے صحت،تعلیم اور ضروریات زندگی پوری کرنے سے قاصر ہیں بازاروں کا کیا رخ کریں گے جس کے باعث کاروبار تباہ ہو چکے ہیں پریشان حال لوگ یا تو ڈکیتیاں چوریاں کریں گے یا خود کشی کریں گے یہی وجہ ہے کہ چوری ڈکیتی کی وارداتیں اور خودکشیوں کے واقعات میں اضافہ ہو چکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں