پی پی 269میں ن لیگی کی امیدوار پیپلز پارٹی کی حمایت

پی پی 269میں ن لیگی کی امیدوار پیپلز پارٹی کی حمایت

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )صوبائی حلقہ پی پی 269 کے ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

لیگی ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے احکامات پر وہ اور مسلم لیگ (ن) کی ضلعی قیادت ضمنی انتخاب میں علمدار قریشی کی حمایت کریں گے اور پارٹی قیادت کے فیصلے کیمطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار کی بھرپور انتخابی مہم چلائی جائیگی.تفصیلات کیمطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 میں ضمنی الیکشن 18 مئی کو ہوگا اور سیاسی جوڑ توڑ کا عمل بھی جاری ہے ،مسلم لیگ (ن) نے پی پی 269 کے ضمنی انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار علمدار عباس قریشی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں