پولیس افسروں کو اوقات کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت

پولیس افسروں کو اوقات کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت

لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر) سپر وائزری افسران اور ایس ایچ اوز مقرر کردہ اوقات میں اپنے دفاتر اور تھانہ جات میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران ممتاز نے سرکل کہروڑپکا کے تینوں تھانوں کے دورہ کے دوران کیا۔دوران وزٹ ڈی پی او نے تینوں تھانہ جات کی نفری، ریکارڈ رومز،کوت اسلحہ، حوالات کا جائزہ لیا اور فرنٹ ڈیسک کے آن لائن پولیس ریکارڈ سسٹم کو بھی چیک کیا۔ڈی پی او نے محرر آفس، پولیس ملازمین اور تفتیشی افسروں کے رومز کی صفائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔ڈی ایس پی کہروڑپکا رضوان خان اور ایس ایچ اوز نے ڈی پی او کو دورے کے دوران بریفنگ دی۔ڈی پی او کامران ممتاز نے نیا پولیس سرکل آفس اور کانفرنس روم تعمیر کرنے پر ڈی ایس پی رضوان خان کو شاباش دی۔ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ تھانہ کے مینول اور آن لائن ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور کرائم میپنگ کو یقینی بنایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں