رانا سیف اللہ کوپرجیکٹ ڈائریکٹر گرڈ سسٹم کی اضافی ذمہ داریاں تفویض

رانا سیف اللہ کوپرجیکٹ ڈائریکٹر گرڈ  سسٹم کی اضافی ذمہ داریاں تفویض

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے انجینئر راناسیف اللہ کلیم کو پراجیکٹ ڈائریکٹرگرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں۔

انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹرجی ایس سی کے فرائض سنبھال کر کام شروع کردیاہے ۔ وہ ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹی اینڈ جی) جی ایس سی میپکوملتان کے عہدے پر تعینات تھے ۔ ان کے پیشرو انجینئر سہیل بشیر رخصت پر چلے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں