ضمنی الیکشن ،عوام کو ووٹ کی حفاظت کرنا ہوگی، تیمور مہے

ضمنی الیکشن ،عوام کو ووٹ کی حفاظت کرنا ہوگی، تیمور مہے

ملتان( لیڈی رپورٹر ) ٹکٹ ہولڈرتحریک انصاف این اے 148بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے ،ممبر قومی وصوبائی اسمبلی مخدوم زین قریشی، وسیم خان بادوزئی،مہربانو قریشی۔۔۔

چوہدری خالد جاوید وڑائچ،ملک رضوان مہے کے ہمراہ پی پی 213کی مختلف یونین کونسلوں میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 19مئی کوہو نے والے الیکشن میں گھروں سے ووٹ دینے کے لیے نکلیں گھوڑے کے نشان پر ٹھپہ لگاکر حق اور سچ کا ساتھ دیں یہ الیکشن بانی پارٹی تحریک انصاف کے فلسفے اور نظریہ کا الیکشن ہے یہ الیکشن اس حقیقی آزادی کا ہے جس کے لیے بانی پارٹی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہا ہے یہ الیکشن اس دھاندلی کا بدلہ ہے جو پورے پاکستان میں 8فروری کو کی گئی تحریک انصاف کو دیئے گئے مینڈیٹ کو چرایا گیا۔19مئی کو اپ اہلیان حلقہ این اے 148نے ووٹ دینے کے ساتھ ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے اور حکومت کی دھاندلی کی تمام سازشیں ناکام بنادینی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے سیاسی مخالف نے اپنے خلاف کسی بھی وقت این اے 148کا عدالتی فیصلہ آنے کے ڈر سے سیٹ جو دھاندلی سے حاصل کی اسے چھوڑکر چیئرمین سینٹ بنے ۔آخر میں ملک تیمور الطاف مہے نے ملک رضوان مہے کا اپنے پورے سیاسی پینل کے ہمراہ پیپلز پارٹی کو چھوڑکر تحریک انصاف میں شمولیت کرنے پرشکریہ ادا کیا۔اس موقع پرمہار دلیر مہار خان، ملک فہد راں،ملک مجاہد شمس، ملک رمضان،آصف آہیر،ریاض دھرالہ ودیگر بھی ہمراہ تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں