فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، مضر صحت گوشت تلف

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، مضر صحت گوشت تلف

ملتان (لیڈی رپورٹر )شہر اولیاء میں ناقص خوراک بیچنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ آصف اقبال کی سربراہی میں معروف برانڈز کے ریسٹورنٹس، میٹ شاپس اور۔۔۔

 بیکریوں کی انسپکشن، 170 کلو مضر صحت گوشت، 15 کلو غیر معیاری اجزاء تلف، میٹ مالکان کیخلاف مقدمہ درج، ناقص کھانوں کی تیاری پر معروف ریسٹورنٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملتان میں معروف ریسٹورنٹس، میٹ شاپس اور بیکریوں کی انسپکشن کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کچن ایریا میں ایکسپائرڈ اجزاء کی موجودگی، صفائی کے ناقص انتظامات پر گلگشت کالونی میں معروف ریسٹورنٹ کو 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار، ایکسپائرڈ بیکری آئٹمز کی موجودگی پر گلشن مارکیٹ میں معروف ریسٹورنٹ کو 3 لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اسی طرح بدبودار اور باسی گوشت برآمد ہونے پر بستی خیر پور شجاع آباد میں میٹ شاپ مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔ کارروائی کے دوران سینکڑوں کلو گرام غیر معیاری گوشت تلف کردیا گیا۔ اس کے علاوہ بیکری آئٹمز کی تیاری میں کھلے رنگ، ممنوعہ چائنہ نمک کے استعمال پر 2 بیکریز کو 55 ہزار روپے کے جرمانے کردیئے گئے ۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فوڈ بزنس مالکان کو چاہیے خوراک کی تیاری کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں