مفت ادویات کی فراہمی وزیر اعلیٰ کا احسن اقدام ،احمد یار ہنجرا

مفت ادویات کی فراہمی وزیر اعلیٰ کا احسن اقدام ،احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیرجیل خانہ جات وچئیرمین وزیراعلی انیشیٹوکمیٹی ملک احمدیارہنجراء نے کہا کہ غریب عوام کو مفت ادویات فراہم کرنا وزیراعلی پنجاب کا احسن اقدام ہے ،گزشتہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت عوام مفت ادویات سے محروم رہی ہے۔

الحمدللہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کررہی ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ پی ٹی آئی کی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت عوام ادویات سے محروم رہی ہے اب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کی دہلیز تک مفت ادویات کی فراہمی کا جو اقدام اٹھایا ہے یہ بہت زبردست فیصلہ ہے جہاں اس فیصلے سے عوام کو مفت ادویات دستیاب ہونگی وہیں کرپشن کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی اورمریضوں کو وقت سے پہلے ان کے گھر ادویات فراہم کی جائیں گی جس سے ہسپتالوں پہ بھی بوجھ کم ہوگا اور مریض بھی گھر بیٹھے اس سہولت سے مستفید ہونگے ،3روز بعد9 مئی کو ایک سال مکمل ہوجانے کے سوال پرانکا کہنا تھا کہ ہم 28 مئی والے لوگ ہیں، 9 مئی والے نہیں، 28 مئی 1999ء کو ایٹمی دھماکے ہوئے تھے ، نوازشریف نے اس ملک کو ایٹمی ملک بنایا تھا،28 مئی اور 9 مئی والے دن کوئی واقعات نہیں پوری داستان ہے ، 28 مئی والے ملک کو سنوارنے والے لوگ ہیں، 9 مئی والے ملک پر حملہ کرنے والے لوگ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں