گیسٹرو،ڈائریا پھیلنے کا خدشہ،محکمہ صحت کا الرٹ،مراسلہ جاری

گیسٹرو،ڈائریا پھیلنے کا خدشہ،محکمہ صحت کا الرٹ،مراسلہ جاری

ملتان(لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب نے گیسٹرو اینٹرائٹس اور ڈائریا کے پھیلائو کے خدشہ کے نتیجے میں خصوصی ہدایات جاری کر دیں ۔

اس ضمن میں جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی لہر اب تیز ہو گئی ہے اور گرمی میں لوگ زیادہ تر ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں ایسے میں مضر صحت مشروبات انسانی صحت کے لئے برا اثر چھوڑتے ہیں اور مضر صحت مشروبات اور کٹے گلے سڑے پھلوں کے استعمال کی وجہ سے گیسٹرو اینٹرائٹس اور ڈائریا کا مرض تیزی سے پھیلتا ہے اس لئے محکمہ صحت روزانہ کی بنیاد پر ٹی ایم اے ،واسا کے ساتھ معاونت کرے ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے واٹر فلٹریشن پلانٹس میں صفائی اور کلورینیشن کی جائے ضلعی اانتظامیہ کو سفارش کی جائے کہ وہ کٹے گلے سڑے پھل مضر صحت مشروبات غیر معیاری آئس کریم اور دیگر اشیا کی فروخت کو روکنے کے لئے دفعہ 144 کے نفاذ کے لئے لکھے ہسپتالوں اور مراکز صحت میں او آر ایس ،آئی وی ڈرپس،اینٹی بائیوٹک ادویات کا وافر سٹاک موجود رہے ہوٹلوں،ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے اور عوامی آگہی کے لئے بھی سیمینارز کا انعقاد کیا جائے جسمیں لوگوں کو بتایا جائے کہ وہ غیر معیاری اشیا خوردو نوش اور مضر صحت مشروبات کے استعمال سے کس حد تک بیمار ہو سکتے ہیں اور وہ کیسے ان امراض سے بچ سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں