سرکاری گاڑیوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی برداشت نہیں :ڈی پی او

سرکاری گاڑیوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی برداشت نہیں :ڈی پی او

لودھراں( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، سٹی رپورٹر ) سرکاری گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران ممتاز نے پولیس لائنز میں پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ڈی پی او نے گاڑیوں کی مکینیکل صورت حال، ٹائرز، الیکٹریکل اور باڈی کی صورتحال کے اعتبار سے تفصیلی معائنہ کیاگیا اور ایم ٹی او ملک جاوید نے ڈی پی او کو گاڑیوں کی مینٹینس اور استمال کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ گاڑیوں کو صاف ستھرا رکھا جائے ،فنی خرابی ہو تو لاگ بک میں اندراج کرکے ٹھیک کروایاجائے اور ڈرائیور سرکاری گاڑیوں کی دیکھ بھال اس انداز سے کریں جیسے یہ ان کی ذاتی گاڑی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں