این اے 148ضمنی الیکشن، سکیورٹی انتظامات پر اجلاس

این اے 148ضمنی الیکشن، سکیورٹی انتظامات پر اجلاس

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی کی زیر صدارت پولیس لائنز ملتان میں ضمنی الیکشن این اے 148کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔

ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد اور ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی بھی سی پی او ملتان کے ہمراہ تھے ۔ایس پی گلگشت ڈویژن سیف اللہ، ایس پی کینٹ جاوید طاہر مجید، اے ایس پی نیو ملتان انعم تجمل، اے ایس پی یو محمد وقار، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نمرین منیر، ڈی ایس پی گلگشت رانا ظہیر بابر، ڈی ایس پی صدر بخت نصر، ایس ایچ اوز اور دیگر افسر میٹنگ میں شریک ہوئے ۔سی پی او ملتان صادق علی نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے پر امن انعقاد میں پولیس کی اہم ذمہ داری ہے ۔انہوں نے تمام پولیس افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسر و جوان الیکشن کے دوران شفاف اور پر امن انعقاد کے لئے ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔انہوں نے سختی سے ہدایت کی تمام پولیس افسر و جوان ضمنی الیکشن سے قبل اور الیکشن کے دوران غیر جانبدار رہیں دوران ڈیوٹی فرض شناسی ،خوش اخلاقی، غیر جانبدار اور انصاف پسند آفیسر ہونے کا مظاہرہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں