کوٹ ادو ڈاکوئوں ،چوروں کے نرغے میں ، شہری غیر محفوظ

کوٹ ادو ڈاکوئوں ،چوروں کے نرغے میں ، شہری غیر محفوظ

کوٹ ادو(تحصیل پورٹر،نامہ نگار )ڈاکو موٹر سائیکل نقد ی و دیگر سامان لے اڑے ،دو افراد موٹر سائیکل پر امام مسجد کا بکرا چرا کر فرار، گھر سے ہزاروں روپے مالیت کا موبائل چوری الگ الگ مقدمہ درج۔۔۔

تفصیلات کے مطابق موضع پتل غربی کا رہائشی محمد اشرف جو کہ محکمہ ایریگیشن میں ملازم ہے محمد عثمان کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ کراڑی والا بنگلہ کے قریب دو نامعلوم اشخاص نے گن پوائنٹ پر ان کو روک لیا موٹر سائیکل نقد رقم و دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے ۔دوسرے وقوعہ میں موضع پرہاڑ شرقی کا رہائشی حافظ سیف اللہ جو مدرسہ انوار القران چاہ سنارے والا میں بطور امام ہے کا 32 ہزار روپے مالیت کا بکرا دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل اٹھا کر فرار ہو گئے تیسرے وقوعہ میں لاڈ چوک کارہائشی محمد کاشف کے گھر سے نامعلوم افراد دیوار پھلانگ کر 50 ہزار روپے مالیت کا موبائل چوری کر کے لے گئے ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں