دوہرا قتل، 2بھائیوں کوسزائے موت ،50،50ہزار جرمانہ

دوہرا قتل، 2بھائیوں کوسزائے موت ،50،50ہزار جرمانہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو ملک امان اللہ خان نے تھانہ محمودکوٹ کے مقدمہ دوہرے قتل کافیصلہ سنادیا۔

،مرکزی ملزمان 2بھائیوں کوجرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور3,3لاکھ روپے ہرجانہ اور 50,50 ہزار جرمانہ سزا سنادی، ڈیڑھ سال تک مقتولین کے لواحقین کوہرماہ 20ہزار روپے دیت بھی اداکرنی ہوگی ،عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ سزابھگتناہوگی ۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ چاہ ملاں والا موضع جھنڈیر دریجہ میں لدھانی برادری کے عبدالمجید لدھانی نے گرمانی برادری کے اقبال گرمانی سے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا جس کا اقبال گرمانی نے بیٹی کارشتہ دینے سے انکار کردیا تھا، 4سال قبل 21 مئی عیدکی شب عبدالمجیدلدھانی اپنے بھائیوں عبدالرشید اور عبدالعزیز سمیت اپنے دیگر ساتھیوں صفدر لدھانی یوسف لدھانی خادم لدھانی نواب لدھانی کے ہمراہ مسلح کلاشنکوف وآتشیں اسلحہ اقبال گرمانی کے گھرداخل ہو گئے تھے اور اسلحہ کے زور پر اقبال گرمانی کی بیٹی سمیت وٹہ میں دی گئی اپنی ہمشیرہ شمیم بی بی کو اٹھانے کی کوشش کی تھی مزاحمت پر فائرنگ شروع کر دی تھی جس کے نتیجہ میں اقبال گرمانی کا بھانجا طارق ٹھنگانی اور شوکت گرمانی موقع پر جان بحق ہو گئے تھے جبکہ اقبال گرمانی سمیت اس کا بیٹا محمد رمضان اور جاویدگرمانی شدید زخمی ہو گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں