واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر ورکر یونین عہدیداروں کا بلا مقابلہ انتخاب

 واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر ورکر یونین   عہدیداروں کا بلا مقابلہ انتخاب

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) میپکو آپریشن ڈویژن وہاڑی میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر ورکر یونین کے انتخابات کا انعقاد ہوا ۔

جس میں محمد طارق چیئر مین،مشتاق علی وائس چیئر مین،شہزاد خالد سیکرٹری، فخر حیات جوائنٹ سیکرٹری اور عبدالوحید طارق یوتھ چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوئے جس پر تمام میپکو افسران و جملہ سٹاف نے منتخب ہونے والے عہدیداران کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلامقابلہ منتخب ہونے والے سیکرٹری شہزاد خالد نے مبادکباد دینے والے تمام افسران و جملہ سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز اور مزدور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں رہیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں