دیہی علاقوں میں صفائی پر خاص توجہ دی جا رہی :ڈپٹی کمشنر

دیہی علاقوں میں صفائی پر خاص توجہ دی جا رہی :ڈپٹی کمشنر

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں ستھرا پنجاب پروگرام بھر پور انداز سے جاری ہے ۔

ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں بلدیہ ملازمین نے کالج ٹاؤن میں سیوریج لائنوں کی صفائی کی، ڈبلیو بلاک، قائداعظم پارکس، لڈن روڈ، کرنل سہیل عابد شہید چوک، مرکزی عیدگاہ،مویشی منڈیوں سمیت مختلف سڑکوں اور چوراہوں کو صاف ستھرا بنایا سڑکوں کے ڈیوائیڈرز میں لگے پودوں اور سبزہ کی تراش خراش کی اور وال چاکنگ کا ختم کیا جس سے اہل علاقہ کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی یقینی ہوئی ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے ذریعے عوامی مقامات، گلی محلوں، قبرستانوں، سڑکوں اور دیگر ایریاز کی ترجیح بنیادوں پر صفائی کا کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دی جا رہی ہے جس سے یوسی سطح پر عوام کے صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور دیگر مسائل حل ہو رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں