رشتہ تنازع ،رشتہ دار کے گھردھاوا،خواتین پر تشدد،فائرنگ

رشتہ تنازع ،رشتہ دار کے گھردھاوا،خواتین پر تشدد،فائرنگ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)رشتہ کے تنازع پرمسلح افراد کا سرشتہ دار کے گھردھاوا،خواتین پر تشدد،فائرنگ بھی کرتے رہے ۔

،تعلق داروں نے ادھار رقم لیکر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا،واپڈاٹیم نے بجلی چور بھی پکڑ لیا،شراب فروش سمیت پسٹل لیکر واردات کی نیت سے گھومنے والا بھی پکڑا گیا،ڈاکوؤں نے تاجر سے نقدی چھین لی۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدرکوٹ ادو کے موضع ہنجرائی غیرمستقل درمیانی میں رشتہ کے تنازع پر مٹھو جھبیل کے گھر اس کے رشتہ دارشہباز جھبیل،رمضان جھبیل، ریاض جھبیل مدثر ہوت 4نامعلوم کے ہمراہ مسلح داخل ہو گئے اور خواتین پر تشدد کیا،پھر فائرنگ شروع کر دی ،15 کی کال پر ملزم فرار ہو گئے ،تھانہ سٹی کے علاقہ میں مظہراقبال ڈونہ سے غلام حیدر پرہاڑ نے 4 لاکھ 14 ہزار ادھار لیکر بدلے میں جعلی چیک جبکہ عبدالرحمن انصاری سے اس کے تعلقدارمنیراحمد شیخ نے 2لاکھ ادھار لے کر جعلی چیک تھما دیا،واپڈا ٹیم نے گلی حفیظ ڈونہ والی میں سجاد حسین گرمانی کو بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،پولیس نے منشی والا موڑ سے موضع چودھری کے منشیات فروش عبدالرحمن کھوسہ کوگرفتارکرکے 20 لیٹر دیسی شراب ،کالی پل سے دایہ چوکھا کے رہائشی پسٹل لیکرواردات کی نیت سے گھومنے والے صابر کلاسرہ کو گرفتار کر کے 30 بور پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ احسانپور کے رہائشی حبیب اللہ خان سلیمان خیل جو ناکارہ آئل کا کاروبار کرتا ہے ،کوٹ سلطان آئل فروخت کر کے واپس آ رہا تھا کہ مجاہدآبادکے قریب 3 ڈاکو 38 ہزار روپے نقدی ،ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ کی کاپیاں چھین کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں