عیدالاضحی پر میونسپل سروسز کی بہتر ادائیگی کیلئے پلان فائنل

عیدالاضحی پر میونسپل سروسز کی بہتر ادائیگی کیلئے پلان فائنل

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان کی ضلعی انتظامیہ ان ایکشن،عیدالاضحی پر میونسپل سروسز کی بہتر ادائیگی کیلئے پلان فائنل کرلیا گیا۔

مثالی اقدامات کی بدولت شہریوں کوصفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات میسرہوں گے ۔ایم سی،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ضلع کونسل کا سٹاف احسن فرائض ادائیگی کیلئے پرعزم ہے ،شہر میں سیکٹر و بلاک وائز جانوروں کی آلائشوں کو اکٹھا کیا جائے گا جبکہ عیدالاضحی سے قبل بھی کوڑاکرکٹ کی بڑی کھیپ کو ٹھکانے لگایا جارہا ہے ،میونسپل اداروں کے سٹاف کی ورکنگ کو چیک کرنے کے لئے مانیٹرنگ افسران بھی الرٹ ہونگے ۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت فائنل انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیاڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں عیدالاضحی پر مثالی انتظامات کو یقینی بنارہے ہیں،شہروں میں بلاک و سیکٹر وائز اور تحصیلوں میں یوسیز سطح پر آلائشوں کو اکٹھا کرکے تلف جائے گا،ایم سی،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عیدگاہوں، مساجد کی صفائی کو بھی یقینی بنائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں