بورے والا: میپکو کا لاکھوں صارفین کی جیبوں پر ڈاکا

بورے والا: میپکو کا لاکھوں صارفین کی جیبوں پر ڈاکا

بورے والا ،گگومنڈی ( نمائندہ دنیا،نامہ نگار)میپکو نے لاکھوں صارفین کی جیبوں پر بڑا ڈاکا ماردیا، 190سے 195یونٹس والوں کو 5سے 10اضافی یونٹس ڈال کر اربوں روپے اکٹھے کرنے کے لئے اضافی بل بھیج دئیے ۔۔۔

 199 سے کم سلیب ریٹس والوں کو اضافی یونٹس ڈال کر سو گنا زائد بل بھیج دئیے ، 200یونٹس والے صارفین آئندہ چھ ماہ تک اسی سلیب ریٹس کے بل ادا کریں گے ۔تفصیل کے مطابق میپکو کی طرف سے رواں ماہ لاکھوں ایسے صارفین جنکے میٹروں پر 199 سے کم یونٹس چلے تھے انکوکمپیوٹرائزڈ ریڈنگ کا بہانہ بنا کر میٹروں پر چلنے والی ریڈنگ کے برعکس, 5 سے 10اضافی یونٹس ڈال کر 200 یونٹس کے سلیب ریٹس کے مطابق سو گنا اضافی بل بھیج کر اربوں روپے کا ڈاکا ڈالا گیا ہے جس کی وجہ سے 199 سے کم یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو 200 اور اس سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین میں شامل کرکے ناصرف رواں ماہ 52روپے فی یونٹ والے سلیب ریٹ میں شامل کردیا گیا ہے بلکہ وہ آئندہ چھ ماہ تک بھی کم یونٹس استعمال کرنے کے باوجود 52 روپے فی یونٹس کے حساب سے بل کرنے پر مجبور ہونگے صارفین کے ساتھ کئے گئے اس فراڈ کی وجہ سے میپکو دفاتر میں اپنے بل درست کروانے والے صارفین کی لائنیں لگ گئی ہیں لیکن کسی بھی صارف کا بل درست نہیں کیا جارہا بلکہ میکپو کا عملہ صارفین کو یہ کہہ کر واپس جانے پہ مجبور کررہا ہے کہ یہ بل ملتان میپکو نے بنائے ہیں ہم کچھ نہیں کرسکتے ۔بجلی کے لاکھوں صارفین کے اس ظالمانہ استحصال پر صارفین نے وزیر اعظم سے فوری نوٹس لیتے ہوئے اس فراڈ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں