کہروڑپکا،وکلا کی پولیس کے ناروا سلوک کیخلاف ہڑتال

کہروڑپکا،وکلا کی پولیس کے ناروا سلوک کیخلاف ہڑتال

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف وکلا کی ہڑتال اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے ۔

،ڈی ایس پی اور اے ایس آئی کے تبادلے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق تحصیل بار ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز ڈی ایس پی رضوان خان اور اکرم اے ایس آئی کے ناروا رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور روڈ پر آ کر احتجاج کیا صدر بار میاں محمد یونس اور جنرل سیکرٹری راؤ ظفریاب نے بتایا کہ ڈی ایس پی کا رویہ وکلا کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی اور بدتمیزی پر مبنی ہوتا ہے ،متعدد بار ایسا ہو چکا ہے ،آج سے ڈی ایس پی اور تینوں ایس ایچ اوز کا داخلہ بار میں بند کیا جاتا ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ افسران بالا اس کا نوٹس لے کر فوری طور پر دونوں کا تبادلہ کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں