تحریک لبیک ضلع کوٹ ادو کا اجلاس

تحریک لبیک ضلع کوٹ ادو کا اجلاس

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان ضلع کوٹ ادو کا اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔

 جس کی صدارت ڈویژنل امیر ڈی جی خان پیر محمد سلیمان ہاشمی نے کی اجلاس میں سابقہ ضلعی باڈی اورضلع کی تمام پی پیز کے امراء ،ناظمین،الیکشن سیل اور رابطہ ناظم برائے تنظیم کے ذمہ داران نے شرکت کی،اجلاس میں تمام کی مشاورت سے نئی ضلعی باڈی تشکیل دی گئی ڈویژنل امیر نے سرپرست اعلیٰ مفتی غلام مرتضیٰ بندیالوی،امیرعلامہ کلیم اللہ مدنی،نائب امیر علامہ زوہیب الحسن پرہاڑوی،ناظم عابد حسین باروی اور ناظم الیکشن سیل مہر عابد سہارن کو مقرر کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں