خواتین کے روڈ پر تحفظ کیلئے وومن پروٹیکشن سکواڈ کا قیام

خواتین کے روڈ پر تحفظ کیلئے وومن پروٹیکشن سکواڈ کا قیام

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں مختلف شعبوں اور عملی زندگی میں متحرک خواتین کو روڈ پر۔۔۔

 احساس تحفظ فراہم کرنے کیلئے ضلع وہاڑی میں سرکل وائز وومن پروٹیکشن سکواڈ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس میں پڑھی لکھی ویل ٹرینڈ لیڈیز پولیس کو تعینات کیا گیا ہے ، ڈی پی او منصور امان نے بتایا کہ ان لیڈیز پولیس کو ہمہ قسم کی جدید ٹریننگ دی جا رہی ہے ، جلد ہی یہ سکواڈ خواتین کی حفاظت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے لئے آن روڈ ہو گا اور خواتین کی صرف ایک کال پر ان کو رسپانس دے گی وہاڑی پولیس خواتین پر ظلم و تشدد کی روک تھام، حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں