زمیندارکاخاتون پر تشدد،نیم برہنہ فصل دھان میں گھسیٹتارہا

زمیندارکاخاتون پر تشدد،نیم برہنہ فصل دھان میں گھسیٹتارہا

گگومنڈی(نامہ نگار)بااثرزمیندارکاخاتون پرتشدد،نیم برہنہ کرکے دھان کی فصل میں گھسیٹتا، ٹھڈے مارتا رہا،امیرکھرل ثریابی بی کی بہنوں کی زمین خرید کراب اس کی زمین زبردستی خریدنا چاہتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں363ای بی کی رہائشی ثریابی بی نے صحافیوں کو بتایاکہ میرا خاوند عبدالکریم بیماری کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر ہے ، 22لاٹ کے رہائشی امیرعلی کھرل نے میری بہنوں کے حصہ کی زمین خریدی ، اب زبردستی میری زمین 10 کنال 8 مرلے خریدناچاہتاہے ،انکارپر اس نے ساتھیوں شوکت کھرل ،منیراحمدکھرل اورتین نامعلوم کے ہمراہ زبردستی میری زمین پرہل چلادئیے ،منع کرنے پر سب نے ملکر مجھ پر تشدد کیا، کپڑے پھاڑکرنیم برہنہ حالت میں بالوں سے پکڑکردھان کی فصل میں گھسیٹتے رہے ،بااثرزمیندارکے خوف سے لوگ دورکھڑے تماشا دیکھتے رہے اورکوئی میری مددکونہ آیا،15کی کال پرپولیس بھی موقع پرپہنچ گئی تھی لیکن کارروائی کے بغیرہی واپس چلی گئی ۔متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب اورانسپکٹرجنرل پولیس سے انصاف اور تحفظ کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں