خاندانی منصوبہ بندی، علما کی خدمات حاصل کریں،یوسف چھینہ

خاندانی منصوبہ بندی، علما کی خدمات حاصل کریں،یوسف چھینہ

مظفرگڑھ( سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ نے کہا ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی کی آگاہی اور عوام میں اس کا شعور پیدا کرنے کے لئے علما کرام کی خدمات حاصل کی جائیں ۔

سیمینار، میڈیا اور سوشل میڈیا پر علما کے ساتھ سیشن کئے جائیں ۔یہ بات انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے بہبود آبادی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے فیملی ہیلتھ کلینک اور فیملی ویلفییر سنٹر تک رسائی کو آسان بنایا جائے ، سرکاری ہسپتالوں بنیادی مرکز صحت کی سطح پر خاندانی منصوبہ بندی کے کاؤنٹر موجود ہوں تاکہ عوام کا اس کے بارے میں معلوم ہو اور زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کی جاسکے ۔ اے ڈی سی جی محمد یوسف چھینہ نے کہا کہ فیملی ہیلتھ کلینک اور فیملی ویلفییر سنٹر میں سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ، متعلقہ ہسپتال کا ایم ایس ان کی حاضری کو چیک بھی کرے ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی فرزانہ کوثر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کی آبادی 1972 میں 10 لاکھ69 ہزار358 تھی اور آبادی کی شرح 3.72 تھی ، 2023 میں ضلع کی آبادی 50 لاکھ 15 ہار 325 ہے اور آبادی کی شرح 2.4 ہے ۔آبادی میں اضافے کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے ۔ ضلع بھر میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہمتام 50 فیملی ویلفیئر کلینک ، 3 فیملی ہیلتھ کلینک کام کررہے ہیں ۔ماہ مئی کے دوران 1 ہزار570 جوڑوں کو سروسز فراہم کی گئی۔ مجموعی طور پر ضلع بھر میں 18 ہزار 233 جوڑے محکمہ بہبود آبادی کے مختلف سنٹرز سے سہولیات حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت، غیر سرکاری تنظیمیں بھی خاندانی منصوبہ بندی کے سہولت فراہم کررہی ہیں۔اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر ظفر عباس، ڈی ای او مہہ جیبن، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد ناصر، سمیت ڈاکٹر محمد الیاس، ڈاکٹر گل رعنا نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں