خانیوال اور نواح میں نوجوان نسل شیشہ نوشی کی لعنت کا شکار

خانیوال اور نواح میں نوجوان نسل شیشہ نوشی کی لعنت کا شکار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )خانیوال شہر اور گردونواح علاقوں میں نوجوان نسل شیشہ نوشی کی لعنت کا شکار ہونے لگی ،شیشہ اور اس کے فلیور دکانوں پر سرعام فروخت ہو رہے ہیں، مقامی پولیس شیشہ فروشی کو روکنے میں مکمل طورپر ناکام ۔

تفصیل کے مطابق خانیوال شہر اور اس کے گردونواح کے دیہات میں شیشہ پینے کی وباء تیزی سے پھیلنے لگی ہے اور شیشہ پینے کے سامان اور فلیور ز کی سرعام فروخت کی وجہ سے نوجوان طبقہ آسانی کے ساتھ اس لعنت کا شکار ہورہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں نشئوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ،مختلف بیٹھکوں اور ڈیروں پر شیشہ پینے و الے نوجوان اکٹھے ہوتے ہیں اور اپنی جوانی کو تباہ کررہے ہیں ،یہی نوجوان اپنے نشے کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے مختلف جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں بھی معمول بن چکی ہیں ۔اہالیان علاقہ نے ڈی پی او خانیوال سے اپیل کی ہے کہ ان شیشہ فروخت کرنے والے معاشرتی ناسوروں کے خلا ف ایکشن لیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچایا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں