معروف برانڈ زکے نام پر جعلی مشروبات ،بوتلیں فروخت

معروف برانڈ زکے نام پر جعلی مشروبات ،بوتلیں فروخت

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام سے منسوب جعلی مشروبات و بوتلوں کی سر عام فروخت کا سلسلہ جاری،شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ، سکرین ملے جعلی سوڈاواٹر، املی آلو بخار ے کے شربت کی ریڑھیاں اورسٹال سج گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق خانیوال شہر و مضافاتی علاقوں میں جعلی سوڈا واٹر، املی آلو بخارے کے شربت سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتے جلتے مشروبات فروخت کرنے والے بااثر افراد کارروبار جاری رکھے ہوئے ہیں، فیکٹری مالکان معروف برانڈزکی بوتلوں میں مضر صحت ناقص و غیر معیاری کیمیکل سے تیار کردہ بوتلیں سر عام شہر کی بڑی بڑی دکانوں سمیت سبزی منڈی میں سپلائی کررہے ہیں، مضافاتی علاقوں سے آنے والے دکاندار سبزی منڈی میں موجود جعلی بوتلیں خرید کر مضافاتی علاقوں میں موجود شہریوں کو فروخت کرکے موذی امرا ض میں مبتلا کر رہے ہیں۔ شہریوں یوسف، محمد اکمل، محمد جنید، محمد عارف ویگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت نے خانیوال سمیت پنجاب بھر میں ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے نام سے ادارہ قائم کر رکھا ہے جو فرضی کارروائیاں اور فوٹو سیشن کرا کر افسروں کو مطمئن کردیتا ہے جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں، شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ خانیوال شہر سمیت چاروں تحصیلوں میں ناقص و غیر معیاری مشروبات، بوتلیں و دیگر اشیاء خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ شہری حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق مشروبات وغیرہ خرید کر بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں