تا ٹبہ سلطان پور ،جیب کترے سرگرم،تاجر لاکھوں سے محروم

 تا ٹبہ سلطان پور ،جیب کترے سرگرم،تاجر لاکھوں سے محروم

دوکوٹہ (نامہ نگار)دوکوٹہ تا ٹبہ سلطان پور جیب کتروں کا گروہ سرگرم ،دو دن میں دوکوٹہ سے ملتان جانے والے متعدد تاجر لاکھوں کی نقدی رقم سے محروم ہو گئے۔۔۔

 جیب کتروں کی بڑھتی وارداتیں ،ٹرانسپورٹروں کی ملی بھگت کا شبہ، پولیس سراغ لگانے میں مکمل طور پرناکام۔ تفصیل کے مطابق دوکوٹہ چوک سے ٹبہ سلطان پور چوک تک جیب کتروں کا گروہ ایک ہفتے سے سرگرم ہے ،دوکوٹہ کے ایک تاجر کا ملازم منظور گزشتہ روز پانچ لاکھ نقدی رقم لے کر غلہ منڈی ملتان کے لیے دوکوٹہ چوک سے بس پر سوار ہو کر روانہ ہوا کہ بس ٹبہ سلطان پور پہنچنے سے پہلے ہی اس کی جیب کٹ گئی۔ اسی طرح پھل فروش شیخ عبدالسلام کو ملتان جاتے ہوئے ایک لاکھ نقدی رقم سے محروم کر دیا گیا ، ملک اے ڈی کو بھی جیب کتروں نے غلہ منڈی جاتے ہوئے خطیر رقم سے محروم کر دیا ۔جیب کتروں کی بڑھتی وارداتوں میں ٹرانسپورٹ ملوث ہیں یا اس گروہ کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے کیونکہ تین تاجر لاکھوں روپے کی نقدی رقم سے محروم ہو چکے ہیں اور پولیس تاحال جیب کتروں کا کوئی بھی سراغ نہیں لگا سکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں