بغیر ثبوت توہین مذہب کا الزام لگانا درست نہیں:مظہر رخسار

بغیر ثبوت توہین مذہب کا الزام  لگانا درست نہیں:مظہر رخسار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسا رسیال ایڈووکیٹ نے سوات میں توہین مذہب کے الزام میں قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ

 حقائق وثبوت کے بغیر کسی پر بھی توہین مذہب کا الزام لگانا اس کی جان لینا جائز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی مذہب اجازت دیتا ہے ،ہمیں معاشرے میں برداشت، تحمل اور باہمی احترام کوفروغ دینے کی اشدضرورت ہے ،تشدد اور عدم برداشت کے رویوں کی نفی کرتے ہوئے ان واقعات کا تدارک کرنا چاہیے ،سوات واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ،اس کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں ان خیالات کااظہا ر انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں