خانیوال کی غلہ منڈیوں میں کسان سہولت سنٹرزقائم

 خانیوال کی غلہ منڈیوں میں کسان سہولت سنٹرزقائم

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے کسان دوستی کا عملی ثبوت’ضلع خانیوال کی چاروں غلہ منڈیوں میں کسان سہولت سنٹرز کا قیام۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے غلہ منڈی خانیوال کسان سہولت سنٹر کا افتتاح کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ کسان سہولت سنٹرز پر زرعی ادویات ارزاں نرخ پر فراہم کی جائینگی،کھاد بھی کنٹرول ریٹ پر فروخت ہوگی،کسانوں کے لئے مشاورتی کاؤنٹرز بھی قائم کیئے جائینگے ،حکومت پنجاب کی طرف سے کاٹن زون میں کسان سہولت سنٹرز قائم کئے گئے ہیں،کسان سہولت سنٹرز یکم جولائی سے مکمل فعال ہونگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد کاشتکاروں کو ان کی بنیادی ضروریات کی بروقت اور سستے داموں فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنانا ہے ۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع رانا حبیب الرحمن،ڈاکٹر خالد کاشتکار اور ڈیلرز بھی موجودتھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں