میپکو عملہ کو صبح ساڑھے 8 بجے حاضری کا حکم

میپکو  عملہ  کو  صبح  ساڑھے 8 بجے  حاضری  کا  حکم

ملتان(شاہد لودھی سے ) صارفین کی شکایات، میپکو افسروں کاساڑھے بجے دفتر میں موجود ہونے کا حکم ، ویڈیو کال پر حاضری لگے گی۔۔۔

 تفصیل کے مطابق میپکو اتھارٹی نے دفاتر سے غیر حاضر رہنے والے یا تاخیر سے آنے والے افسروں کے گرد شکنجہ کس دیا اور تمام افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ساڑھے آٹھ بجے اپنے دفتر میں موجود ہونے چاہئے اس سلسلے میں سی ای او میپکو کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہاگیاہے کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک حد تک مشاہدے میں آئی ہے کہ دفتری اوقات کار کی نگرانی کے لیے جاری کردہ ہدایات کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا افسر اور ان کا عملہ ان ہدایات پر عمل نہیں کرتا یہ افسر تاخیر سے دفتر آتے ہیں جو کہ اتھارٹی کی ہدایات کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ مجاز اتھارٹی نے سنجیدگی سے سے اوقات کار پر عمل کرانے کافیصلہ کیا ہے اس لئے تمام افسر ساڑھے آٹھ بجے اپنے دفاتر میں موجود ہوں گے نوبجے سی ای او ویڈیو لنگ پر اجلاس کریں گے جو روزانہ کی بنیاد پرہوگی تمام ایکسین، ایس ایز ویڈیو لنگ اجلاس میں شرکت کریں گے علاوہ ازیں تمام منیجرز/ ڈائریکٹرز کانفرنس روم میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں گے ۔ جبکہ تمام ایکسین اور ایس ڈی اوز ساڑھے آٹھ بجے دفاتر میں موجود ہوں تاکہ صارفین کو کوئی مشکل پیش نہ آسکے ہیڈکوارٹر کے افسر فیلڈ افسروں کو لائن لینڈ پر چیک کریں گے اس لئے ہدایت کی جاتی ہے کہ دفتری اوقات / وقت کی پابندی کو صحیح معنوں میں یقینی بنائیں بصورت دیگر، سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں