واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین الیکشن،رانا مظہر گروپ کامیاب
ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے انٹرنل الیکشن میں رانا مظہر لطیف گروپ نے میدان مار لیا۔
پورے زون میں 70 سے زائد سیٹوں پر ان کے گروپ کے امیدوار کامیاب ہوئے اس موقع پر ریجنل ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ زونل چیئرمین کے امیدوار رانا مظہر لطیف نے کہا کہ یہ کامیابی ہماری مزدوروں سے محبت اور ان کے مسائل کے حل کرانے کا نتیجہ ہے پورے زون میں شاندار کامیابی پر تمام کامیاب ہونے والے عہدے دار مبارکباد کے مستحق ہیں انہیں چاہیے کہ دن رات ورکرز کا خیال رکھیں اور پہلے سے زیادہ ان سے محبت کرے ۔