بارش، ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ الرٹ، نکاسی آب آپریشن

بارش، ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ الرٹ، نکاسی آب آپریشن

ملتان (وقائع نگار خصوصی)چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ شدید بارش کے بعد شہر کی صفائی کیلئے فیلڈ میں موجود رہا اس موقع پر کمپنی کے عملہ صفائی نے علی الصبح سیوریج نالوں اور۔۔۔

 ڈیوائیڈرز سے گرداب نکالی، صفائی آپریشن کیا۔سینٹری ورکرز نے نالوں اور گٹروں سے گندگی نکال کر پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جبکہ مکینکل سوئیپرز کے ذریعے سڑکوں اور فلائی اوورز سے کیچڑ اور ملبہ جات بھی صاف کئے گئے ۔قبل ازیں منیجر آپریشن انوار الحق نے فیلڈ میں عملہ صفائی کی حاضری چیک کی اور احکامات جاری کئے ۔سی ای او شاہد یعقوب نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں عملہ صفائی 24 گھنٹے روٹس پر ڈیوٹی سر انجام دے گا جبکہ محرم روٹس پر صفائی عملے کے خصوصی شکایات کیمپس بھی قائم کئے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں