بجلی بلوں کے سبب صنعتوں کی بندش تشویشناک،شیخ فیصل

بجلی بلوں کے سبب صنعتوں کی بندش تشویشناک،شیخ فیصل

ملتان ( لیڈی رپورٹر ) ملتان چیمبر آف سمال ٹر یڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صد ر شیخ فیصل سعید نے اپنے بیان میں بجلی کے بھاری نرخوں کے باعث صنعتوں اور کاروبار کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ آئی پی پیز کے سا تھ کیے گئے معاہدوں کا فوری جائزہ لے ، قیمتوں کی ری چیکنگ اور دوبارہ تعین کرے اور ان معا ہد وں کی تجدید کو روکا جائے ۔ شیخ فیصل سعید نے اس ضمن میں کہا کہ آئی پی پیزکو واجب الاداء دو ٹریلین روپے ملک کی معاشی سرگرمیو ں کو مفلوج کر رہے ہیں اور یہ چارجز غیر منصفانہ ہیں کیونکہ بجلی کی پیداوار اور سپلائی کے بغیر ہی یہ ادا کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بروقت کاررو ائی نہیں کرتی تو بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوگا اور ملک گیر ہڑتالوں کا سلسلہ شرو ع ہو سکتا ہے جس کا موجودہ صورتحال میں ملک کسی طرح متحمل نہیں ہو سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں