فری میڈیکل کیمپ ،700سے زائد مریضوں کا چیک اپ،ادویات فراہم

 فری میڈیکل کیمپ ،700سے زائد  مریضوں کا چیک اپ،ادویات فراہم

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )دوروزہ ماہانہ فری علی حسن میڈیکل کیمپ 700سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ فری ادویات فری ٹیسٹ کئے گئے ،کیمپ میں بلا تفریق امیر و غریب مستفید ہو رہے ہیں۔

مخیر حضرات وزٹ کریں اورکا ر خیر میں حصہ ملائیں تاکہ دکھی انسانیت کو ریلیف مل سکے ،مسیحائی اورخد مت خلق کا جذبہ پروان چڑھ سکے ۔ان خیالات کا اظہار معروف کارڈلوجسٹ ڈاکٹر حسن محمود رضاسابق پرنسپل الائیڈ ہیلتھ کالج لاہور نے علی حسن میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے چیک اپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں