یوٹیلیٹی سٹورز:اشیا عام مارکیٹ سے مہنگی،شہریوں نے منہ موڑ لیا

یوٹیلیٹی سٹورز:اشیا عام مارکیٹ سے مہنگی،شہریوں نے منہ موڑ لیا

ملتان (لیڈی رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے ۔شہریوں کی جانب سے اب عام مارکیٹ سے اشیاء کی خریداری ترجیح بن گئی ۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتیں اب عام مارکیٹ سے بھی زیادہ ہیں اور حکومت کی جانب سے سبسڈی نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں نے سستی اشیاء کی خریداری کیلئے عام مارکیٹ کا رخ کرلیا ہے اور خود ساختہ طور پر یوٹیلیٹی سٹورز کا بائیکاٹ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 1420 روپے ، چینی 155 روپے کلو جبکہ گھی 475 روپے کلو کے حساب سے مل رہا ہے جبکہ عام مارکیٹ میں گھی کا 10 کلو کا تھیلا 1000 روپے ، چینی 140 روپے کلو جبکہ گھی 450 روپے کلو میں دستیاب ہے ۔ اسی لئے شہری اب سستی اشیاء کے حصول کیلئے عام مارکیٹ سے خریداری کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔دوسری جانب حکومت کی جاناب سے ریلیف کے وعدے صرف زبانی دعوؤں تک محدود ہیں۔ صرف بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ افراد کو ہی آٹا، گھی اور چینی کی قیمتوں میں ریلیف دیا گیا ہے ۔ جس میں آٹا 10 کلو 648 روپے میں ، 1کلو گھی 375 روپے جبکہ 109 روپے کلو چینی کے دام مقرر کئے گئے ہیں ۔شہریوں نے اس سلسلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کا مکمل طور پر بائیکاٹ کردیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء سستی کی جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں