عدم ادائیگی پر میٹر اتارنے پر لائن مین،اے ایل ایم پر تشدد

عدم ادائیگی پر میٹر اتارنے پر لائن مین،اے ایل ایم پر تشدد

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار )عدم ادائیگی پر بجلی کا میٹر اتارنے پر نادہندہ بپھرگئے ،لائن مین سمیت اسسٹنٹ لائن مین پر تشدد،موٹر سائیکل کی چابی سمیت دیگر سامان بھی چھین لیا،سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکربھگادیا۔۔۔

ایس ڈی او واپڈا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی گئی ۔ تھانہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ ملانہ چوک وارڈ نمبر14سی میں طاہرخان جعفری،سخی عباس واپڈاکے 23ہزارکے نادہندہ تھے ، لائن مین عمران اپنے اسسٹنٹ لائن مین عبدالرشید کے ہمراہ ریکوری کیلئے گیا اوربل جمع نہ ہونے پرمیٹر اتاراتوکا دونوں نادہندگان ڈنڈے لیکر آگئے دونوں کو قابو کرلیاانہیں تشددکا نشانہ بنانے کے بعدانہیں یرغمال بنالیاان سے اتاراگیا میٹر اور دیگرسامان چھین لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں