یوم عاشور پر مظفر آباد شہر میں آج 13 ماتمی جلوس برآمد ہونگے

 یوم عاشور پر مظفر آباد شہر میں آج 13 ماتمی جلوس برآمد ہونگے

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)مظفرگڑھ شہرمیں یوم عاشور پر آج13ماتمی جلوس برآمد ہونگے ، عزاداروں کی سکیورٹی کے لیے پولیس نے بہترین انتظام کیے ہوئے ہیں،میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کا عملہ ہے ۔۔۔

مرکزی جلوس برمکان سید سخاوت زیدی مرحوم سے برآمد ہوکرسرکلر روڈعثمان ،غنی بازار ،عمرفاروق بازار،رشید حلوائی چوک پر زنجیر زنی کے بعد امام بارگاہ امامیہ مہاجرین پر اختتام پذیر ہوگا ۔محلہ شیخو پورہ برمکان سید سعد علی شاہ علم پاک ذوالجناح کا جلوس آستانہ کربلا سید خادم حسین شاہ مرحوم کے جلوس کیساتھ ملکر واٹر پلانٹ،فیاض پارک روڈسے ہوتا ہوا دربار غوث حمزہ پر اختتام پذیر ہوگا۔امام بارگاہ زین العابدین ٹبہ کریم آبادبستی بھٹہ پور میں ڈاکٹرمرید عباس لغاری کے مکان سے علم اور ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوکر امام بارگاہ بھٹہ پور پر اختتام پذیر ہوگا۔محلہ خورشید آباد سے اختر حسین جعفری کے گھر سے برآمد ہونیوالا جلوس امام بارگاہ حسینیہ پر اختتام پذیر ہو گا۔بستی بھیمہ سیالاں سے علم کا جلوس برآمد ہوکرامام بارگاہ ٹبی حسین آباد پر اختتام پذیر ہو گا۔دربار بابا غریب شاہ تلیری کا جلوس گھاس منڈی سے ہوکر دربار بابا غریب شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔محلہ ٹبی حسین آباد کا جلوس امام بارگاہ ٹبی حسین آباد پر اختتام پذیر ہوگا۔پرانی بستی تلکوٹ میں حاجی قاسم ایرانی کے مکان سے برآمد ہونیوالا جلوس دربار پیر پراٹھے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔امام بارگاہ بھٹہ پور سے برآمد ہونیوالا جلوس دربار شہید بادشاہ پر اختتام پذیر ہوگا ۔بعدازاں مجالس شام غریباں کا انعقاد ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں