ڈی سی مظفرگڑھ کی زیر صدارت سیلابی صورتحال کا جائزہ

ڈی سی مظفرگڑھ کی زیر صدارت سیلابی صورتحال کا جائزہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب سے صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر میاں عثمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

 جس میں ضلع مظفرگڑھ میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میںممکنہ سیلا ب سے بچاوئوکے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے ۔ فلڈ بندوں کی مسلسل نگرانی کی جائے ، حالیہ بارشوں سے دریائوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے ،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی صورت میں متاثرین کو نکالنے کے لئے تمام انتظامات کو ری وزٹ کیا جائے ۔ سیلاب متاثرین کے لئے قائم کرنے والے ریلیف کیمپوں کو بھی چیک کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریا ئے چناب اور دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال پر 24 گھنٹے نظر رکھی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال پر فوری اطلاع کی جائے ۔اجلاس میں اے ڈی سی آرعابدہ فرید، اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر سمیت متعلقہ حکام کی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں