سردار کوڑے خان سکول میں یوم دفاع کی تقریب
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں سردار کوڑے خان ہائر سکینڈری سکول میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ،پارلیمانی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن سردار اجمل خان چانڈیہ کی تقریب میں شرکت۔ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں سکول کے طلباء و طالبات نے تقاریر،ملی نغمات،اور خوبصورت ٹیبلو پیش کئے ،تفصیل کے مطابق 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے سردار کوڑے خان ہائر سیکنڈری سکول میں ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے جان کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، راناسکندر حیات نے کہا کہ مظفرگڑھ میں جلد یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا سردار کوڑا خان سکول کے طلباء وطالبات کی پرفارمنس اور انتظامات پرطلبا اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔