لڑکی سے زیادتی ثابت ، مجرم کو عمر قید، 2لاکھ جرمانہ
خان گڑھ (سٹی رپورٹر) پولیس کی بہترین کارروائی،شواہد اکٹھے کرنے اور بہترین پراسیکیوشن کے۔
نتیجے میں ملزم آفتاب حبیب کو ایڈیشنل سیشن جج علی پور مجتبیٰ خان بلوچ کی عدالت میں زنا الجبر ثابت ہونے پر عمرقید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی تفصیلات کے مطابق پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج علی پور مجتبیٰ خاں بلوچ نے زنا بالجبر میں ملوث مرکزی مجرم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی ملزم آفتاب حبیب پر لڑکی سے زنا باالجبر کرنا ثابت ہوا مجرم نے تین سال قبل حدود موضع عظمت پور کی رہائشی خاتون علیزہ بی بی کے ساتھ زنا کیا تھا۔