گیسٹرو کی شدت برقرار،مزید 200شہری مبتلا، ہسپتال منتقل
ملتان(لیڈی رپورٹر) کھانے پینے میں بے احتیاطی کے باعث ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو میں مبتلا دو سو دس سے زائد مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔
نشتر ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 63،چلڈرن کمپلیکس ، ڈی ایچ کیو ہسپتال، اور ٹاﺅن ہسپتالوں میں 153مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔