نوجوان نسل کتابیں چھوڑ کر سنوکر کلبوں کی طرف گامزن

نوجوان نسل کتابیں چھوڑ کر سنوکر کلبوں کی طرف گامزن

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)نوجوان نسل نے کتابیں چھوڑ کر سنوکر کلبوں کی طرف رخ کر لیا، جگہ جگہ جوئے کے اڈے کھل گئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان، بچے ، نوجوان جوئے کی لت کا شکار، رات12بجے تک کھلے عام جوئے اور منشیات کا بے دریغ استعمال ہونے لگا، ڈی پی اوخانیوال سے کارروائی کر مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں چوک جسونت نگر، احمد نگر، قلی بازار، غریب آباد چوک، ودیگر مقامات پر چوک چوراہوں میں جگہ جگہ سنوکر کلب جوئے کے اڈوں کا روپ دھار چکے ہیں جہاں کھلے عام آوارہ، نوجوان اوربچے منشیات اورجوئے کی لت میں مبتلا ہورہے ہیں ،متعلقہ تھانوں کی پولیس تمام تر صورتحال سے واقف ہونے کے باوجود جوئے کے ان اڈوں کے مالکان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے ۔والدین کا کہنا ہے کہ سارا دن ان سنوکر بلیئرڈ کلبوں میں وقت گزارتے دکھائی دیتے ہیں جہاں آوارہ لڑکوں سمیت کاغذ چننے والے پٹھانوں کے بچے بھی سنوکر کلبوں پر کھیل کے نام پر جوئے اور منشیات استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں