ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے آگاہی ریلی کا انعقاد

ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے آگاہی ریلی کا انعقاد

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کی ہدایت پر ٹریفک سٹاف نے ۔

روڈ حادثات کی روک تھام کے حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک ظفرحیات کی سربراہی میںآگاہی ریلی نکالی، انسپکٹر ہیڈکوارٹر نسیم انجم و جملہ سٹاف سمیت ریسکیو 1122 اور ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی ۔ ڈی ایس پی ٹریفک ظفر حیات کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے شہری ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں ،کم عمر بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل دینے سے اجتناب کریں ،تمام شہری دوران ڈرائیونگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھیں، رواں ماہ ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرکوں سے بیم لائٹ،پریشر ہارن،بلیک پیپر گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کیں اور موٹر سائیکل رکشوں میں ٹیپ ریکارڈ ر،لاؤڈ سپیکر اتارے ،ریلی میں شریک ٹرانسپورٹرز نے ڈی ایس پی ٹریفک کی جانب سے دی جانی والی حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں