چائلڈ پورنو گرافی مواد شیئر کرنے والا ملزم زیرحراست

چائلڈ پورنو گرافی مواد شیئر  کرنے والا ملزم زیرحراست

ملتان(کرائم رپورٹر) نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلائنڈ چلڈرن کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے اس گھنائونے فعل میں استعمال ہونے والا موبائل فون اور مواد بھی برآمد کر لیا ہے۔

 ملزم جام شیر چائلڈ پورنو گرافی مواد بنانے اور شیئر کرنے میں ملوث ہے اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان کو ملنے والی شکایت پر چھاپہ مار کر ملزم کو مظفرگڑھ سے گرفتار کیا گیا بتایا گیا ہے کہ ملزم ٹک ٹاک آئی ڈی کے ذریعے چائلڈ پورنو گرافی سے متعلق ویڈیوز بنانے کے علاوہ شیئر بھی کرتا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں