ملتان بورڈ، انٹر نتائج سے متعلق گائیڈ لائن جاری

ملتان بورڈ، انٹر نتائج سے متعلق گائیڈ لائن جاری

ملتان(خصوصی رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر کے نتائج کے بارے میں گائیڈلائن جاری کردی کنٹرولرامتحانات کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2024ء کا رزلٹ یکم اکتوبر شائع کیا جائے گا۔

 طلباو طالبات اپنا رزلٹ بورڈ کی دیب سائٹ سے معلوم کر سکتے ہیں ۔سربراہان ادارہ اپنے ادارہ کے ریگولر طلباء و طالبات کے رزلٹ کارڈ آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنے پورٹل سے لیکر پرنٹ حاصل کریں گے اور اس کی تصدیق کر نے کے بعد طلباء و طالبات کو دیں گے ۔ سہولت رزلٹ شائع ہونے کے بعدیکم دسمبر تک فراہم کی جارہی ہے ۔ایسے امیدوار جو اپنارزلٹ ، مضمون/ مضامین کی ری چیکنگ کروانا چاہتے ہوں وہ بورڈ قانون کے مطابق رزلٹ شائع ہونے کے بعد 15دن کے اندر16اکتوبرتک بذریعہ آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنی درخواست ڈائون لوڈ کر کے اور مجوزہ فیس بینک میں جمع کروا کے اپنی درخواست ملتان بورڈ میں جمع کروائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں