بلوچستان میں پنجابیوں کی نسل کُشی ہورہی،فراز نون
ملتان (لیڈی رپورٹر)15اکتوبر کو ملتان پریس کلب میں شہدائے بلوچستان کانفرنس منعقد ہو گی۔ سرائیکی مزدوروں کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا محمد فراز نون اور سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور احمد دھریجہ ، ملک ارشد بھٹہ، عنایت اللہ مشرقی اور ملک اے ڈی پپو راں نے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی اور سرائیکستان قومی کونسل کے زیر اہتمام ہونیوالی کانفرنس میں تمام جماعتوں کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے ۔ رانا محمد فراز نون اور ظہور دھریجہ نے کہا کہ بلوچستان میں سرائیکیوں کی نسل کشی ہو رہی ہے ۔ سالہا سال سے سرائیکی مزدور قتل ہو رہے ہیں۔ آج تک ایک بھی قاتل نہیں پکڑا گیا۔ نہ کوئی انویسٹی گیشن کمیٹی بنی اور نہ ہی جوڈیشل کمیشن بنایا گیا۔ وسیب کے لوگوں کو لاوارث سمجھ کر قتل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں؟ میتیں آنے کا انتظار کریں اور جنازے پڑھ کر گھر بیٹھ جائیں؟ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو گا۔ ہم ظلم سے ٹکرائیں گے اور ظلم کے خلاف بغاوت کریں گے ۔