ادھار رقم کے بدلے 5لاکھ کا جعلی چیک دینے والے پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ کینٹ نے بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
پولیس کو چودھری محمود نے درخواست دی کہ زاہد کے ساتھ اسکے دوستانہ تعلقات تھے جس نے پانچ لاکھ ادھار لے کر بدلے میں چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر بوگس ثابت ہوا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کا رروائی شروع کردی۔