ریت اور مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں شہریوں کیلئے عذاب

ریت اور مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں شہریوں کیلئے عذاب

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ریت اور مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں شہریوں کیلئے عذاب بن گئیں، اڑنے والی مٹی اور گردو غبار سے شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔۔۔

 متعلقہ حکام نے چپ سادھ لی، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کو بغیر ڈھاپنے لے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے مگر خانیوال اور گردو نواح میں ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیورز نے احکامات کو مذاق سمجھ کر ہوا میں اڑا دیا،متعلقہ حکام کی جانب سے قانون شکنوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ شہریوں نے کہا کہ شہر بھر میں ٹریکٹر ٹرالیوں کی بھر مار ہے ، تمام سڑکوں میں ٹریکٹر ٹرالیوں کا روٹ ہے ،جب ریت سے اوور لوڈ ٹرالیاں سٹرکوں سے گزرتی ہیں تو وہ سٹرکوں پر بہت سی ریت اورمٹی گراتی ہیں جس کی وجہ سے دوران ٹریفک سٹرکوں سے اڑنے والی مٹی اور گردو غبار اس حد تک ہوتی ہے کہ وہاں سے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے اور اس وجہ سے شہریوں میں سانس کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ شہریوں نے مزید کہا کہ جب سڑکوں پر ریت بہت زیادہ اکٹھی ہو جائے تو اس کو صاف کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں