جعلی ادویات کیس،ملزم کی درخواست ضمانت خارج
ملتان(کورٹ رپورٹر) ڈرگ کورٹ ملتان نے جعلی ادویات کیس میں ملوث ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔۔۔
چیئرمین ڈرگ کورٹ ملتان محمد سلیم اللہ نے جعلی ادویات برآمدگی کے ایف آئی اے ساہیوال کے کیس جس میں پاکپتن کے ایک میڈیکل سٹور پر شکیل رفیق کو جعلی ادویات سمیت گرفتار کیا جو کہ وہ ایک گاڑی میں ڈیلوری کرنے کی غرض سے مارکیٹ میں موجود تھا اس سے برآمد کی گئی دو ادویات کے نمونے ڈرگ انسپکٹر کی موجودگی میں سیل کر کے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بہاولپور بھجوائے گئے جہاں سے ان ادویات کو جعلی اور مس برانڈڈ بتایا گیا۔