زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عمل نہ کرنے والے 2بھٹہ مالکان پر مقدمات
کوٹ ادو(نامہ نگار ) نئی ٹیکنالوجی پر نہ چلانے والے بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج ۔
تفصیل کے مطابق ادارہ تحفظ ماحول صحت عامہ کے تحفظ کے لئے رولز کے تحت پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے بھٹہ پر پابندی عائدہے زگ زیگ ٹیکنالوجی منظور شدہ ہے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو محمد اصغر اقبال لغاری نے اپنے عملہ کے ہمراہ موضع چودھری میں اصغر بریار بھٹہ خشت اور شان علی بھٹہ خشت کا وزٹ کیا جو پرانی ٹیکنالوجی پر چل رہے تھے جو کہ ماحولیاتی الودگی اور سموک کا باعث ہے حکومتی احکامات کے بھی خلاف ورزی ہے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر اقبال لغاری کی رپورٹ پر پولیس نے دونوں بھٹہ خشت مالکان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔