شہری مہنگے داموں سبزیاں خریدنے پر مجبور

 شہری مہنگے داموں  سبزیاں خریدنے پر مجبور

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر نامہ نگار)سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں، شہری مہنگے داموں سبزیاں خریدنے پر مجبور، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق خانیوال شہر و گردونواح میں گزشتہ کئی روز سے سبزی مافیا نے خود ساختہ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر رکھا ہے ، بیشتر دکانوں پر ٹماٹر نایاب ہیں اور شہری دور دراز سے ٹماٹر خریدنے پر مجبور ہیں،غریب عوام مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہی ہے لیکن منتخب حکمران اس سلسلہ میں کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہے۔  جس کی وجہ سے خانیوال شہر و گردونواح میں سبزی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہوتا چلا جا رہاہے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں